کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) درخشاں کسٹم چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک کروڑ مالیت کا پان پراگ اور گٹکا قبضے میں لے لیا گیا ۔ کسٹم ذرائع کے مطابق ایڈ یشنل کلکٹر کسٹمز پریوینٹو جمیل بلوچ اور دیگر عملے نے گزشتہ شب درخشاں کسٹم چیک پر دوران چیکنگ ایک مزدا سے سو سے زائد پارسل میں چھپایا گیا پان پراک اور گٹکا برآمد کر کے قبضےمیں لےلیا، ذرائع نے بتایا کہ ٹماٹر کی آڑ میں گٹکا اور پان پراگ اندرون ملک اسمگل کیا جا رہا تھا، پکڑے جانے والے سامان کی مالیت ایک کروڑ بتائی جاتی ہے ۔